اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بھارت دوسری ایٹمی آبدوز پر کام کر رہا ہے،جلد متعارف کروائے گا،امریکہ

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں اس امر کا انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت اپنی دوسری ایٹمی آبدوز پر کام کر رہا ہے اور جلد ہی اسے متعارف کرا دے گا۔بد ھ کو امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے متعلقہ حکام کی پیش کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت اپنی دوسری ایٹمی آبدوز پر کام کر رہا ہے،بھارت عالمی طاقت کے طور پر حیثیت منوانا چاہتا ہے اور اس کیلئے بھارت اپنی ایٹمی طاقت کو ضروری سمجھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت پہلی ایٹمی آبدوز تیار کرکے بحریہ کے حوالے کرچکا ہے اور جلد ہی دوسری ایٹمی آبدوز بھی بحری فوج کے حوالے کردی جائے گی،بھارت اپنی فوج کو جدید بنانے کے لیے مسلسل کام کررہا ہے،تاکہ یہ ثابت کرسکے کہ وہ اپنے اندرونی مفادات کیساتھ ساتھ بحر ہند میں موجود مفادات کی حفاظت کرسکتا ہے اور ساتھ وہ یہ بھی ظاہر کرسکے کہ وہ ایشیا بھر میں سفارتی اور معاشی پہنچ بھی رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن سے پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کم ہوئی ہے،تاہم مزیداقدامات کیلئے پاکستان افغانستان اور امریکا کی طرف دیکھ رہا ہے۔پاکستان سرحدی دراندازی کیخلاف آپریشنز جاری رکھے گا،اس کے علاوہ مغربی افغان سرحد پر بارڈر منیجمنٹ کی کوششیں بھی جاری رکھے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ملک کے اندر بھی دہشتگردی کیخلاف آپریشن جاری رکھے گا،ان کوششوں سے فرقہ وارانہ اور دیگر دہشتگردی کے واقعات میں کمی لانے میں مدد ملے گی،پاکستان افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کیخلاف کارروائی چاہتا ہے اور اس کیلئے امریکا اور افغانستان کی جانب دیکھ رہا ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن پر جاری مسلسل جھڑپوں کے نتیجے میں کشیدگی بڑھنے کے خطرات ہیں اور توقع ہے کہ اس سال بھی دونوں ممالک لائن آف کنٹرول پر اپنی یہی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…