اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی اسیران کو زہریلا کھانا دینے کا انکشاف

7  مارچ‬‮  2018

مقبوضہ بیت المقدس(سی پی پی )انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک لرزہ خیز انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو زائد المعیاد اور زہریلا کھانا دیا جاتا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل عتصیون میں حالیہ عرصے میں فلسطینی اسیران کو زائد المعیاد اور زہریلا کھانا دیا گیا۔انسانی حقوق کی مندوب جاکلین الفرارجہ نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ روز عتصیون جیل کا دورہ کیا جہاں ان کی متعدد اسیران سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں قیدیوں نے بتایا کہ جیل انتظامیہ انہیں فاسد اور زائد المعیاد کھانا دے رہی ہے جس کے باعث کئی قیدی بیمار پڑ گئے ہیں۔الفرارجہ نے بتایا کہ قیدیوں نے ریڈی میڈ کھانے کے ڈبے بھی دکھائے جن پر استعمال کی تاریخ کئی ماہ قبل ختم ہوچکی تھی۔ اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ زہریلا کھانا اس لیے کھلا رہی ہے کہ اس کے پاس خوراک کی مقدار کم پڑ گئی ہے اورقیدیوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔کلب برائے اسیران کے مطابق عتصیون جیل میں 12 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ جب کہ صہیونی زندانوں میں قید رجسٹرڈ فلسطینیوں کی تعداد 6500 سے زائد ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…