اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی محنت کش نے سعودی عرب میں وفاداری کی نئی مثال قائم کردی،صرف62ریال کی خاطر اپنی جان دیدی

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن)سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ایک ایندھن اسٹیشن پر ایک وفادار اور محنت کش پاکستانی نے صرف 65 ریال کے لیے اپنی جان گنوا دی۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پاکستانی مشرق ی صوبے کے ہی ایک پٹرول اسٹیشن پر کام کرتا تھا۔ پٹرول اسٹیشن پر آئے ہوئے کچھ لڑکوں کے گروپ نے پٹرول تو ڈلوا لیا لیکن 65 ریال ادا نہ کیے تھے۔جس پر یہ پاکستانی کارکن گاڑی کی پچھلی سیٹ پر چڑھ کر انھیں روکنے کی کوشش کرنے لگا۔

لیکن 17 سالہ سعودی شہری نے اپنے دوستوں کیساتھ مل کر گاڑی چلا دی جس سے پاکستانی کارکن گاڑی سے نیچے گر گیا اور اسے سخت چوٹیں آئیں۔ گاڑی میں موجود لڑکے جائے حادثہ سے بھاگ گئے تھے،تاہم پولیس نے پیچھا کر کے سعودی لڑکے اور اسکے باقی دوستوں کو جن میں ایک خلیجی شہری بھی شامل تھا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔17 سالہ لڑکے کے علاوہ باقی تمام لڑکوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاکستانی کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ پاکستانی کارکن کا نام شمریزتھا اور اس عمر 26 سال تھی۔ شمریز کا تعلق پاکستانی کے شہر گجرات سے تھا اور وہ سعودی عرب میں ملازمت کی غرض سے رہائش پذیر تھا۔زخمی شمریز کو فوری طور پر دمام کے ایک اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ شمریز کے سر میں چوٹ آنے کی وجہ سیوہ جانبر نہیں ہو سکا۔ شمریز کے والدین کو اسکی موت کی اطلاع دے دی گئی ہیاور اسکے والدین نے نہایت رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمریز کے جسمانی اعضاء عطیہ کردئیے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق شمریز کی لاش ابھی ورثاء کے حوالے نہیں کی گئی ہے۔ ضروری کاروائی کے بعد لاش جلد ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…