بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

گائوں میں گھومتے ہوئے کتے کے منہ میں انسانی پنڈلی لوگوں نے پولیس بلالی، کتے کے منہ میں لڑکی کے جسم کا کونسا حصہ تھا؟ایسا واقعہ کہ جان کر ہر پاکستانی کانپ اٹھے گا

datetime 3  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا میں وحشیانہ قتل کے لرزہ خیز واقعہ، وحشی شخص نے مطلقہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے کتوں کے آگے ڈال دئیے، کتے کے منہ میں انسانی پنڈلی دیکھ کر اہل علاقہ نے سکیورٹی حکام کو اطلاع دی جنہوں نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر خاتون کے سابق شوہر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لیبیا میں وحشیانہ قتل کے لرزہ خیز واقعہ

نے سب کودہلا کر رکھ دیا ہے۔ العربیہ ویب سائٹ کے مطابق لیبیا میں وحشی شخص نے مطلقہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے کتوں کے آگے ڈال دئیے۔ معاملہ تب سامنے آیا جب ایک کتا منہ میں انسانی پنڈلی لیکر اچانک لوگوں کے سامنے آگیا ۔ انسانی پنڈلی کتنے کے منہ میں دیکھ کر لوگوں نے فوراََ سکیورٹی حکام کو اطلاع دی جنہوں نے ایک مکان سے خاتون کے سابق شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ لیبیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ گذشتہ ہفتے طرابلس کے مغرب میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک گھر کے قریب سے ایک کتے کو انسانی پنڈلی اٹھائے دیکھا گیا جس کے بعد اہل علاقہ حرکت میں آئے اور انہوں نے سیکیورٹی حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ پولیس نے ایک مشکوک مکان پرچھاپہ مار کرا بو بکرخلیفہ احمد نامی ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ اس کے گھر سے انسانی گوشت کے کچھ ٹکڑے ملے جو اس کی گرفتاری کا موجب بنے۔مجرم نے پولیس کے سامنے اقرار جرم کیا اور کہا کہ اس نے خانگی جھگڑے پر پہلے بیوی طلاق دے تھی، بعد ازاں اسے قتل کرکے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔مجرم نے بتایا کہ اس نے بیوی کو غسل خانے میں بند کرکے ذبح کیا جس کے بعد اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے لاش کتوں کےآگے ڈال دی۔ اس نے کہا کہ جب وہ میری بیوی تھی تو اس نے مجھ سے خیانت کا ارتکاب کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…