ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران کا امریکی ڈالر کو خیرباد کہنے کا فیصلہ، غیر ملکی تجارت میں ایران کیلئے امریکی ڈالر کی اب زیادہ اہمیت نہیں رہی

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک )ایران امریکی ڈالر کو خیر باد کہنے کے قریب پہنچ گیا ہے اور توقع ہے کہ وہ بہت جلد امریکی ڈالر کو خیرباد کہہ دے گا ، ایران کا خیال ہے کہ غیر ملکی تجارت میں اس کیلئے امریکی ڈالر کی اب زیادہ اہمیت نہیں رہی اور اپنے اہم شراکت داروں متحدہ عرب امارات، روس، چین اور یورپی یونین کیساتھ تجارتی لین دین امریکی ڈالر کے مقابلے میں زیادہ مناسب رہے گا ۔

ایران کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ قوانین اور پالیسی امور کے ڈائریکٹر مہدی کسرائے پُورنے کہا ہے کہ اس سلسلے میں اقدامات کر لئے گئے ہیں اور اس سے ہمارے ٹریڈرز کیلئے کوئی مسائل پیدا نہیں ہوں گے کیونکہ ایرانی تجارت میں ڈالر کا حصہ پہلے ہی بہت کم ہے اس لئے امریکی پابندیوں کے باعث کافی عرصے سے ایرانی بینکنگ سیکٹر ڈالر استعمال کرنے کے قابل نہیں رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی نظام کو اب تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اسے ڈالر سے دوسری کرنسیوں میں تبدیل کردیا جائے اور اس سلسلے میں تمام درآمدی دستاویزات ایرانی داخلہ پوائنٹس پر مناسب طریقے سے تیار کی جائیں تاہم کئی ٹریڈرز اس پالیسی کی وجہ سے پریشان ہیں کہ یہ پالیسی ان کے لئے کچھ مسائل پیدا کرسکتی ہے اور انہیں اس سلسلے میں اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے ۔ اس سے درآمدی اشیاء کی لاگت میں اضافہ ہوجائیگا اور ان کی قیمتیں بڑھ جائیں گی ۔ ڈالر کی بجائے دوسری کرنسیوں میں جانے کا ایرانی عندیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان احکامات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے امریکہ میں ایرانی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا تھا ۔ ایران اس سے قبل کئی دیگر ممالک روس، آذربائیجان ، ترکی اور عراق کیساتھ معاہدوں پر دستخط کرچکا ہے کہ ڈالر کو چھوڑ کر باہمی کرنسیوں کو استعمال میں لایا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…