پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی،امریکہ بیچ میں کود پڑا ،دونوں ممالک سے کیا مطالبہ کردیا

28  فروری‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہاہے کہ سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور بھارت کو براہ راست مذاکرات کرنا ہوں گے۔ دونوں ملکوں کو بلآخر مذاکرات کی ٹیبل پر آنا ہوگا۔ ہیدر نوئرٹ کا کہناہے کہ افغان طالبان کے مذاکرات کی پیشکش کے خط کو دیکھاہے لیکن افغانستان میں تنازعے کا حل افغان قیادت کے ذریعے چاہتے ہیں۔واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات اور امن چاہتے ہیں۔

سرحدی کشیدگی اور دیگر تنازعات دونوں ملکوں کو ملکر حل کرنے ہیں۔ایک سوال پر نوئرٹ نے کہاکہ افغان طالبان کی مذاکرات کی پیشکش کا خط دیکھا ہے لیکن افغانستان تنازعے کا حل افغان شہریوں کی قیادت میں چاہتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہاکہ بظاہر طالبان افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارنہیں لیکن امید ہے کہ افغان طالبان مذاکرات کی ٹیبل پر ضرور آئیں گے۔ایک سوال پر ہیدر نوئرٹ نے کہاکہ افغان تنازعے کا حل فوجی نہیں صرف سیاسی ہے۔افغان حکومت چاہے تو امن مذاکرات میں امریکا کردار ادا کرسکتاہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…