اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمران ریاض خان کے ساتھ برطانیہ میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ سینئر صحافی اظہر جاوید کے مطابق، مانچسٹر کے قریب Ashton Old Road Clayton کے علاقے میں ایک سپر اسٹور (Asda) میں خریداری کے دوران کچھ پاکستانی نوجوانوں نے انہیں گھیر لیا اور سخت رویہ اختیار کیا۔
اظہر جاوید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں نے عمران ریاض کو طعنے دیے اور مبینہ طور پر “غدار، غدار” کے نعرے لگائے۔ اس دوران انہیں پاکستان سے فرار ہو کر برطانیہ آنے کے الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق، عمران ریاض وہاں سے نکل کر اپنی سیاہ مرسڈیز گاڑی میں ایک قریبی کبابش ریسٹورنٹ پہنچے، تاہم وہی نوجوان وہاں بھی پہنچ گئے، جس کے باعث انہیں ریسٹورنٹ سے بھی روانہ ہونا پڑا۔