اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر ژاؤ جنگ نے کہا ہے کہ ایس سی او خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہے ٗافغانستان میں منشیات کی پیداوار کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ منگل کو پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ جنگ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صورتحال میں تبدیلیاں آئی ہیں ایس سی او کا کردار بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایس سی او استحکام اور ترقی کے مساوی مواقع کا حامی ہے ٗ ہم سب کیلئے کاممیابی کی صورتحال کے خواہاں ہیں علاقائی تعاون اور مشترکہ کوششیں سب کیلئے مفید اور پائیدار ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ ایس سی او خطے میں امن و استحکام کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رکن ممالک باہمی تعاون اور مسائل کے مشترکہ حل کے لئے اقدامات کریں افغانستان میں منشیات کی پیداوار کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ علاقائی تعاون کیلئے افغانستان میں دیر پا استحکام پہلی ترجیح ہونی چاہئے تمام دستیاب وسائل کے بہتر استعمال سے ترقی کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔ چین کے سفیر نے کہا کہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جانے چاہئیں ایس سی او کے تحت منصوبوں کے لئے بینک اور فنڈ قائم کئے جاسکتے ہیں۔ علاقائی تجارت کو فروغ دینے سے آپس کے تعلقات میں بہتری آئے گی تعلیم ٗصحت ٗتحقیق اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے مل کر کام کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر ژاؤ جنگ نے کہا ہے کہ ایس سی او خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہے ٗافغانستان میں منشیات کی پیداوار کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ منگل کو پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ جنگ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صورتحال میں تبدیلیاں آئی ہیں ایس سی او کا کردار بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس سی او استحکام اور ترقی کے مساوی مواقع کا حامی ہے ٗ ہم سب کیلئے کاممیابی کی صورتحال کے خواہاں ہیں علاقائی تعاون اور مشترکہ کوششیں سب کیلئے مفید اور پائیدار ہوں گی۔