پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ میں بھی ایسا شرمناک کام ہوسکتا ہے کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا ،سعودی پولیس کا فوری ایکشن

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(آن لائن)سعودی عرب میں برما سے تعلق رکھنے والی ایک 30 سالہ لڑکی کو چار اوباوشوں نے اجتماعی عصمت ریزی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان لڑکی کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتے رہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ مکہ معظمہ میں الشمیسی کے مقام پر پیش آیا۔ چاروں ملزمان کا تعلق بھی برما سے ہے۔ پولیس نے کارروائی کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل کے ہاں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان مکہ معظمہ میں شاہراہ المنصور پر متاثرہ لڑکی اور اس کی چھوٹی بہن کی آمد و رفت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ ان میں سے دو ملزمان نے ایک لڑکی کو بہ زور پکڑا اور اپنی گاڑی میں ڈال کر الشمیسی کے مقام ایک گھر میں لے گئے۔ وہاں پر دو مزید اوباش بھی موجود تھے۔ انہوں نے لڑکی کے کپڑے پھاڑ کر اس کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور اس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے پولیس کو بتانے پر اس کی تصاویر مشتہر کرنے کی دھمکی دی گئی۔مجرمان زیاتی کے بعد لڑکی کو مچھلی منڈی کے عقب میں پھینک کر چلے گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے قبضے سے لڑکی کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…