بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی سپریم کورٹ نے 100سال پرانا پرانے تنازعہ کا فیصلہ سنا دیا

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے تقریبا ایک صدی پرانے پانی کے تنازعے سے متعلق فیصلہ سنا دیا ہے، یہ فیصلہ بھارت کے بڑے دریاؤں میں سے ایک دریائے کاویری سے متعلق ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے اس بینچ کی سربراہی چیف جسٹس دیپک مِشرا خود کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے فیصلے میں کرناٹک ریاست کو ملنے والے دریائی پانی میں اضافہ جبکہ تامل ناڈو ریاست کے لیے پانی کا مخصوص کوٹہ کم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دریائے کاویری بھارت کے بڑے دریاؤں میں سے ایک ہے اور اسے کرناٹک اور تامل ناڈو کی ریاستوں کے لیے انتہائی اہم خیال کیا جاتا ہے۔ یہ دریا کرناٹک ریاست سے بہتا ہوا نیچے کی طرف ریاست تامل ناڈو کی طرف جاتا ہے اور پھر خلیج بنگال سے بحرہند میں جا گرتا ہے۔سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق ریاست کرناٹک اب تقریبا ایک سو ستتر بلین کیوبک فٹ پانی تامل ناڈو کو دیا کرے گی۔ یہ اس کوٹے سے ایک سو بانوے بلین کیوبک فٹ کم ہے، جو پہلے تامل ناڈو کو فراہم کیا جاتا تھا۔ قبل ازیں تامل ناڈو کے لیے پانی کا یہ کوٹہ سن دو ہزار سات میں بننے والے کاویری واٹر ٹریبیونل نے مختص کیا تھا۔کرناٹک حکومت کے مشیر موہن وی کٹرکی کا عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اس فیصلے کے دور رس نتائج ثابت ہوں گے اور یہ امن کے ساتھ ساتھ تلخیوں کے خاتمے کا موجب بھی بنے گا، یہ ایک متوازن فیصلہ ہے۔دریائے کاویری ایک طویل عرصے سے دونوں ریاستوں کے درمیان تنازعے کا باعث بنا ہوا ہے۔ دونوں ریاستوں کا موقف ہے کہ ان کے کسانوں کو اپنی فصلوں کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت ہے۔ دونوں ریاستوں کے مابین یہ تنازعہ ماضی میں کیے جانے والے دو معاہدوں کے بعد شروع ہوا تھا۔ ان میں سے ایک معاہدہ 1892جبکہ دوسرا 1924 میں طے پایا تھا۔اس عدالتی فیصلے کے سیاسی نتائج بھی ثابت ہوں گے کیوں کہ چند ماہ بعد ہی کرناٹک ریاست میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ دوسری جانب تامل ناڈو ریاست نے ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے ۔ اس ریاست کے کسانوں نے اس عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…