ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ایران کے خلاف چھپکلیوں کا استعمال،جرمن جوڑے نے ایساکام کردکھایا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر فوجی مشیر حسن فیروز آبادی نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی ممالک نے ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کے لیے چھپکلیوں سمیت حشرات الارض کا استعمال کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

حسن فیروز آبادی کا کہنا تھا کہ مغربی جاسوسوں نے چھپکلیوں کو ایٹمی پروگرام کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا، جن کی کھال جوہری لہروں کو محسوس کرسکتی ہے اور اس طرح ایران کے یورینیئم ذخائر اور جوہری سرگرمیوں کا پتا چلایا جا سکتا تھا،انہوں نے کہاکہ کئی سال قبل کچھ لوگ فلسطین کے لیے امداد جمع کرنے کے لیے ایران آئے ہمیں ان کے منتخب کردہ روٹ پر شبہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ ان افراد کے قبضے میں بہت سے صحرائی حشرات الارض تھے، جیسے کہ چھپکلیاں وغیرہ۔ ہمیں معلوم ہوا کہ ان جانوروں کی کھال جوہری لہروں کو محسوس کرسکتی ہے، یہ جوہری جاسوس تھے جو یہ جاننا چاہتے تھے کہ آیا ایران میں یورینیئم ذخائر تو نہیں اور آیا ہم جوہری سرگرمیوں میں مصروف تو نہیں۔حسن فیروز آبادی کا مزید کہنا تھا کہ جاسوسی کی ایک مہم میں جرمنی کا ایک جوڑا بھی ملوث تھا، جو ایک مچھلیاں پکڑنے والی کشتی (فشنگ بوٹ) میں دبئی اور کویت سے ہوتے ہوئے خلیج فارس آیا تھا تاکہ ہمارے دفاعی نظام کا پتہ چلا سکے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے انہیں گرفتار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاح ہیں اور یہاں مچھلیاں پکڑنے کے لیے آئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…