بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

موت سے بے خبر 5سالہ معصوم بچہ والدہ کی میت کیساتھ ہی سکون سے سو گیا،دیکھنے والے اشکبار

datetime 14  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بچپن ہر انسان کا نہایت معصوم اور بے خبر ہوتا ہے ، نہ قیامت گزرنے کا پتہ چلتا ہے اور نہ ہی بہاروں کی آمد اس کا موضوع ہوتی ہے۔ اس کی ایک تازہ مثال بھارتی شہر حیدر آباد کے ہسپتال میں اس وقت سامنے آئی جب ایک 5سالہ معصوم بچہ اپنی والدہ کی موت سے بے خبر اس کی میت کے ساتھ سوتے ہوئے پایا گیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے

شہر حیدر آباد کے عثمانیہ جنرل ہسپتال میں ایک بچہ اپنی والدہ کی موت سے بے خبر اس کی میت کے ساتھ سکون سے سوتا پایا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اتوار کی شب 5 سالہ بچہ دل کی بیماری میں مبتلا اپنی والدہ کے ساتھ ہسپتال آیا، اس کی والدہ کی حالت تشویشناک تھی اورہسپتال میں اُس وقت کوئی اٹینڈنٹ نہ ہونے کی وجہ سے 36 سالہ ثمینہ سلطانہ جان کی بازی ہار گئی۔5 سالہ بچہ اپنی ماں کی موت سے بے خبر رہا، وہ یہ سمجھنے سے قاصرتھا ہ اس کی والدہ کو آخر ہوا کیا ہے۔ بچے نے اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کی ضد کی اوکچھ دیر بعد اپنی والدہ کی میت کے ساتھ ہی لیٹا اور سو گیا۔کچھ دیر بعد ہسپتال کے عملے اور ایک این جی او کے کارکن نے بچے کو اٹھا کر بتایا کہ اس کی والدہ کو دوسرے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے کیونکہ جاگتے ہی اپنی والدہ کو نہ پا کر وہ پریشان ہو گیا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ ثمینہ کی موت ہسپتال میں اٹینڈنٹ نہ ہونے کے باعث پیش آئی اس کو بروقت طبی امداد نہ دی جا سکی جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئ تھی۔ ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی رپورٹ تیار کر کے مقامی پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ ثمینہ سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس کے شوہر نے 3سال قبل اس کو چھوڑ دیا تھا اور وہ اپنے 5سالہ بیٹے کے ساتھ شدید بیماری میں زندگی کے شب و روز بسر کر رہی تھی۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد مرحومہ ثمینہ کے 5سالہ بیٹے شعیب کو اس کے ماموں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ثمینہ اور اس کی میت کے ساتھ اس کے 5سالہ معصوم بیٹے کی سوتے ہوئے تصاویر  سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد اس واقعہ پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ثمینہ کی میت کے ساتھ سوتے ہوئے اس کے 5سالہ بیٹے کی تصویر نے جہاں سوشل میڈیا پر بچپن کی معصومیت اور بے خبری کو اجاگر کیا ہے وہیں

یتیم اور بے سہارا بچوں کی مدد اور کفالت کے جذبے کو بھی ابھارا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…