ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایران کی جوہری تنصیبات کی جاسوسی کیسے کی جارہی ہے مشیر خامنہ ای نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر فوجی مشیر حسن فیروز آبادی نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی ممالک نے ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کے لیے چھپکلیوں سمیت حشرات الارض کا استعمال کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسن فیروز آبادی کا کہنا تھا کہ مغربی جاسوسوں نے چھپکلیوں کو ایٹمی پروگرام کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا، جن کی کھال جوہری لہروں کو محسوس کرسکتی ہے۔

اور اس طرح ایران کے یورینیئم ذخائر اور جوہری سرگرمیوں کا پتا چلایا جا سکتا تھا،انہوں نے کہاکہ کئی سال قبل کچھ لوگ فلسطین کے لیے امداد جمع کرنے کے لیے ایران آئے ہمیں ان کے منتخب کردہ روٹ پر شبہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ ان افراد کے قبضے میں بہت سے صحرائی حشرات الارض تھے، جیسے کہ چھپکلیاں وغیرہ۔ ہمیں معلوم ہوا کہ ان جانوروں کی کھال جوہری لہروں کو محسوس کرسکتی ہے ۔

یہ جوہری جاسوس تھے جو یہ جاننا چاہتے تھے کہ آیا ایران میں یورینیئم ذخائر تو نہیں اور آیا ہم جوہری سرگرمیوں میں مصروف تو نہیں۔حسن فیروز آبادی کا مزید کہنا تھا کہ جاسوسی کی ایک مہم میں جرمنی کا ایک جوڑا بھی ملوث تھا، جو ایک مچھلیاں پکڑنے والی کشتی (فشنگ بوٹ) میں دبئی اور کویت سے ہوتے ہوئے خلیج فارس آیا تھا تاکہ ہمارے دفاعی نظام کا پتہ چلا سکے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے انہیں گرفتار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاح ہیں اور یہاں مچھلیاں پکڑنے کے لیے آئے تھے۔‎

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…