منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’گود لیں یا ۔۔ہمارے پاس ہر عمر کے بچے دستیاب ہیں‘‘ بچوں کی آن لائن خریدوفروخت کا انکشاف، ایک بچہ کتنے میں بیچا جاتا ہےویب سائٹ پر اشتہار سامنے آگیا

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آئی این پی)مصر میں بچوں کی آن لائن خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں ایک ویب سائٹ پر اشتہار دیا گیا ہے کہ ہمارے پاس ہرعمر کے بچے برائے فروخت موجود ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مصر میں آن لائن بچوں کی خریدوفروخت کی جارہی ہے اور ایک ویب سائٹ پر اشتہار میں واضح الفاظ میں تحریر ہے کہ ہمارے پاس ہر عمر کے بچے برائے فروخت موجود ہیں،

بچوں کو گود لینے یا خرید و فروخت کے خواہش مند حضرات ہم سے رابطہ کریں۔ویب سائٹ کی نشاندہی مصری باشندے رامی الجبالی نے کی اور بتایا کہ ویب سائٹ پر یہ صفحہ گم شدہ بچوں کی تلاش میں مدد کے لئے بنایا گیا تھا جہاں لاپتہ بچوں کی شناخت کے لئے تصاویر اور دیگر معلومات پوسٹ کی جاتی ہیں اور ویب سائٹ کے فالورز کی تعداد 12 لاکھ سے زائد ہے۔الجبالی کے مطابق ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پر انکشاف ہوا کہ گم شدہ بچوں کی تلاش میں مدد کے لئے بنائی گئی ویب سائٹ بچوں کی خریدوفروخت کے گھنانے کاربار میں ملوث ہے اور الشرق شہر میں واقع ایک فلیٹ میں گم شدہ بچوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ فلیٹ میں لوگ فیملی کی شکل میں آتے ہیں اور وہاں سے اپنے ساتھ بچے لے جاتے ہیں۔فلیٹ میں عوام کی بڑی تعداد میں آمد و رفت پر پڑوسیوں نے شک کی بنیاد پر پولیس کو اطلاع دی اور جب پولیس نے چھاپہ مار کر موقع پر موجود افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ محلے داروں کا شک درست تھا اور فلیٹ میں ہر عمر کے بچوں کی خریدوفروخت کی جارہی ہے، بچوں کی عمر کے تناسب سے ان کی قیمت لگائی جاتی ہے، آن لائن فروخت کے لیے پیش کردہ بچوں میں سے بعض 2 لاکھ مصری پانڈز سے 30 ہزار مصری پانڈز تک دستیاب ہیں

اور اس گھنانے کاروبار کو چلانے والا عرب نژاد ہالینڈ کا شہری ہے، جو تاحال ہالینڈ میں ہی مقیم ہے۔مصری حکام کے مطابق بچوں کے کاروبار میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان بشمول ہالینڈ میں موجود مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…