بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

روسی مداخلت ،ٹرمپ نے ڈیموکریٹ ارکان کا میمو پبلک کرنے سے روک دیا

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے انتخابات کے دوران روسی مداخلت کی تحقیقات سے متعلق ڈیموکریٹ ارکان کا تیار کردہ میمو پبلک کرنے سے روک دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہاکہ میمو میں حساس اور خفیہ مواد شامل ہے اور اسے پبلک نہ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے حوالے سے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں کہ انہیں مبینہ طور پر روس کی حمایت حاصل تھی، جس کا مقصد یہ تھا کہ ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کی حریف ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جائے، تاہم ان الزامات کی روس اور امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تردید کردی گئی تھی۔حال ہی میں امریکی ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے ری پبلکن ارکان کی تیار کردہ دستاویزات کی تردید کی تھی جس میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور محکمہ انصاف پر الزام لگایا گیا تھا کہ ان اداروں نے 2016 کے انتخابات میں روس کے حوالے سے تحقیقات میں صدر ٹرمپ کے خلاف متعصبانہ رویہ اختیار کیا۔ دوسری جانب امریکا کی معاون اٹارنی جنرل ریچیل برانڈ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق نائب اٹارنی جنرل کے مستعفی ہونے کی صورت میں روسی مداخلت تحقیقات کی نگراں ہوتیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…