صنعاء(این این آئی)اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہاہے کہ یمن میں 4 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے کہاکہ یمن شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں 83 لاکھ افراد درآمدی خوراک پر انحصار کرتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے قحط سے متاثرہ بچوں کے
لیے فوری کارروائی پر زور دیا گیا ہے ۔عرب اتحاد نے بین الاقوامی دباو پرحوثی باغیوں کی جانب سے سعودی دارالخلافہ ریاض پر بیلسٹک میزائل فائر کئے جانے کے ردعمل پر 3 ہفتوں کے لئے یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی گزشتہ سال نومبرمیں ناکہ بندی کر دی تھی۔یمن کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد حدیبیہ بندرگاہ بند نہ کرے ۔