جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

چین افریقہ کا سب سے قابل اعتماد اور مضبوط اسٹریٹجک پارٹنر بننے کا خواہاں

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آ ئی این پی ) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین افریقہ کا سب سے قابل اعتماد اور مضبوط اسٹریٹجک پارٹنر بننے کا خواہاں ہے،مستقبل کی کثیر القطبی دنیا میں افریقہ ایک اہم حصہ بننے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے، چین افریقہ کی پرامن ترقی میں افریقی یونین کی رہنمائی میں مدد کرتا ر ہے گا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چین کا دورہ کرنے والے افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین موسی فاکی مہامت کے ہمراہ چین- افریقی یونین ساتویں اسٹرٹیجک مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین افریقی یونین ساتویں اسٹرٹیجک مذاکرات میں نمایاں کامیابیاں اور متعدد اتفاق رائے طے پائے ہیں ۔ چین کو یقین ہے کہ مستقبل کی کثیر القطبی دنیا میں افریقہ ایک اہم حصہ بننے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔ چین اس عمل میں افریقہ کا سب سے قابل اعتماد اور مضبوط اسٹریٹجک پارٹنر بننا چاہتا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین نے افریقہ کی متحدہ مضبوطی اور انضمام کے عمل میں افریقی یونین کے کردار کو سراہا ہے۔ چین ‘دو ہزار تریسٹھ ایجنڈے” پر عمل درآمد کے لئے افریقی یونین کی حمایت کرتا رہے گا اور افریقہ کی پرامن ترقی میں افریقی یونین کی رہنمائی میں مدد دیتار ہے گا۔وانگ ای نے کہا کہ افریقی یونین کمیشن کے چیئر مین موسی فاکی مہامت کے ساتھ چین اور افریقی یونین کے درمیان مختلف شعبوں اور مختلف سطحوں پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاقِ رائے ہوا ہے۔وانگ ای نے کہا کہ اہم افریقی امور، انسداد دہشت گردی اور غربت کے خاتمے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…