بگوٹا(این این آئی)کولمبیا میں ایک یونیورسٹی کو اس وقت شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ طالبات کو منی سکرٹ نہ پہننے کا مشورہ دینا ہے۔جبکہ یونیورسٹی نے کہاہے کہ ایسا کرنے سے ان کے ساتھ موجود ساتھیوں اور اساتذہ کی توجہ بٹ جاتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس صلاح کو جنسی تعصب کا نام دے کر طلبا نے اپنے ساتھیوں کو پیغام دیا کہ وہ جمعرات کو منی سکرٹ پہن کر کیمپس آئیں۔
یو پی بی کے نام سے معروف میڈلین شہر کی پونٹیفیکل بولفیرین یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کو یہ مشورہ اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا تھا۔احتجاج کے جواب میں یونیورسٹی نے کہا کہ اس کا مقصد صرف مشورہ دینا تھا۔اپنے بیان میں یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ وہ شخصی اظہار کے حق کا احترام کرتی ہے اور اس نے کبھی سٹوڈنٹس پر ڈریس کوڈ کے حوالے سے سختی نہیں کی۔انتظامیہ نے ویب سائٹ پر لگائی جانے والی پہلی پوسٹ کو ہٹا دیا ۔