جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

یورپی یونین او رامریکہ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،سرد جنگ پھر شروع، روس اپنے جوہری میزائل حرکت میں لے آیا،نیٹو ممالک کا شدید احتجاج

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے یورپی یونین کی سرحد کے قریب اپنے علاقے کالینن گراڈمیں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل نصب کر دئیے ۔ بحیرہ بالٹک پر واقع کالینن گراڈ کی سرحدیں پولینڈ اور لیتھوانیا سے ملتی ہیں۔ادھر نیٹو کے رکن یورپی ممالک

کی سرحدوں کے قریب کالینین گراڈ نامی روسی صوبے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کی تنصیب کی خبروں پر نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے شدید تنقید کی گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق کریملن نے اپنے اس فیصلے کا دفاع کرتے کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے میں میزائلوں کی تنصیب روس کا اپنا اختیار ہے،جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کی تنصیب کی خبروں کے بعد کریملن کے ترجمان دیمیتری پیشکوف نے صحافیوں کو بتایاکہ روس اپنی سرزمین پر کوئی بھی ہتھیار نصب کرنے کا اختیار رکھتا ہے،نیٹو ممالک کے ردِ عمل کے حوالے سے پیشکوف کا کہنا تھاکہ روس نے کبھی بھی کسی کو نہیں دھمکایا اور اب بھی ہم ایسا نہیں کر رہے۔ ظاہر ہے ہم اپنے علاقوں میں ہتھیاروں کی تنصیب کا حق رکھتے ہیں لیکن اس عمل سے کسی کو بھی پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ روس نے یورپی یونین کی سرحد کے قریب اپنے علاقے کالینن گراڈمیں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل نصب کر دئیے ۔ بحیرہ بالٹک پر واقع کالینن گراڈ کی سرحدیں پولینڈ اور لیتھوانیا سے ملتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…