پاکستانی کہنے والے شخص کو تین سال کی سزا دی جانی چاہیے، بھارتی پارلیمان میں مسلمانوں کا قانون بنانے کا مطالبہ

8  فروری‬‮  2018

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈیا میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک متنازع رہنما کا کہنا ہے کہ ملک کے مسلمانوں کو پاکستان چلے جانا چاہیے، بی بی سی رپورٹ کے مطابق ونے کٹیار لوک سبھا کے رکن ہیں اور ان کا خیال ہے کہ چونکہ مسلمانوں نے ہندوستان کا بٹوارا کیا تھا ،اس لیے اب ان کا یہاں کوئی کام نہیں ہے ان مسلمانوں کو آبادی کے لحاظ سے زمین دے دی گئی تھی

وہ پاکستان یا بنگلہ دیش جا سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس قبل بھی بی جے پی کے کئی سینئر رہنما، جن میں وفاقی وزیر گری راج کشور بھی شامل ہیں، ہندوستانی مسلمانوں کو پاکستان جانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔ خود ونے کٹیار نے چند روز قبل کہا تھا کہ اتر پردیش کے کاس گنج شہر میں رونما ہونے والے مذہبی تشدد میں پاکستان پرست لوگوں کا ہاتھ تھا۔ اس لیے بھارتی مسلمانوں کو پاکستان جانے کا مشورہ نیا نہیں ہے ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس رہنما کا کہنا تھا کہ مسلمان ہیں کہ سنتے ہی نہیں ہیں، وہ اپنا بوریا بستر باندھنے کے بجائے پارلیمان میں یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ایک نیا قانون وضع کیا جائے جس کے تحت کسی بھی مسلمان کوپاکستانی کہنے والے شخص کو تین سال قید کی سزا دی جانی چاہیے۔ یعنی اتنی ہی سزا جتنی کے بھارتی حکومت نے تین طلاق سے متعلق بل میں طلاق دینے والے شوہروں کے لیے تجویز کی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ اگر حکومت یہ قانون بناتی ہے تو کیا کسی ہندو کو بھی پاکستانی کہنے پر سزا دی جاسکے گی؟ اور اگر کبھی انڈیا اور پاکستان کے تعلقات دوستانہ ہو گئے، تو کیا تب بھی یہ جرم ہی رہے گا؟



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…