منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

بھارت میں شدید کشیدگی، اہم ترین ریاست میں شرپسندوں نے مسجد کا دروازہ نذرِ آتش کردیا، مسلمان مشتعل، سیکورٹی فورسز تعینات،بڑی پابندی عائد کردی گئی

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاس گنج(آئی این پی) بھارتی ریاست اترپردیش میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ہونیوالے فرقہ وارانہ فساد کی آگ ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی تھی کہ شر پسندوں نے ایک مسجد کے دروازہ کو نذرِ آتش کردیا جس پر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ،

علاقے میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کاس گنج میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ہونیوالے فرقہ وارانہ فساد کی آگ ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی تھی کہ شر پسندوں نے علی الصبح کاس گنج کے گنج ڈنڈوارا قصبہ میں واقع مسجد کے دروازہ کو نذرِ آتش کر دیا اورمن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی ۔مسجد کے دروازہ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور کشیدگی پھیلگئی۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ آر پی سنگھ کے ساتھ پولیس سپرنٹنڈنٹ پیوش شریواستو بھی موقع پر پہنچ گئے۔ضلع انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر سیکیورٹی فورس تعینات کر دی۔ذرائع کے مطابق گنج ڈنڈوارا کی سبزی منڈی کے قریب واقع مسجد کے دروازے میں شرپسندوں نے آگ لگائی جس سے دروازہ جل کرتباہ ہوگیا۔صورتحال کشیدہ ہوتے دیکھ کر علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دیاگیا۔ پولیس نے نامعلوم مسجد کے دروازے کو آگ لگانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ افرادکے خلاف معاملہ درج کرلیااور مسجد کے دروازے کو آگ لگانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…