لندن(آئی این پی)برطانوی وزیرِ اعظم تھریسامے کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا،ٹوری ایم پیز نے وارننگ دی ہے کہ اگر یورپی یونین میں رہنے کی کوشش کی تو تھریسامے کو وزارتِ عظمی سے ہٹا دیا جائے گا۔۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بریگزیٹ کا معاملہ ایک اور برطانوی وزیرِ اعظم کا اقتدار نگلنے کو تیار ہے، یورپی یونین چھوڑنے کے
معاملے پر برطانوی حکمران جماعت میں پھوٹ پڑ گئی۔ رواں ہفتے تھریسامے بریگزیٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے والی ہیں۔ بریگزیٹ کے حامی ایم پیز کا کہنا ہے کہ اگر وزیرِ اعظم یورپی یونین چھوڑنے سے ہچکچاتی رہیں تو ان کو وزارتِ عظمی سے محروم کیا جا سکتا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ بورس جانسن ٹین ڈاننگ سٹریٹ کے ممکنہ نئے مکین ہو سکتے ہیں۔