بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

فرانس، نومسلمہ خاتون کے پروفیسر طارق رمضان کے خلاف سنگین الزامات

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)مصر کی کالعدم دینی وسیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے بانی حسن البنا کے پوتے پروفیسر طارق رمضان نومسلمہ فرانسیسی عورت نے ان کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عاید کیے ہیں ،میڈیارپورٹس کے مطابق پروفیسر طارق رمضان کے خلاف عصمت ریزی اور عورتوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے ، جنسی تشدد اور ان سے زبردستی بوس وکنار پر فرد الزام عاید کی گئی تھی۔

انھوں نے اپنے وکلا کے ذریعے تین ججوں پر مشتمل عدالت سے مقدمے کی ابتدائی سماعت کے دوران میں ضمانت پر رہا کرنے کی بھی درخواست دائر کی ہے۔البتہ وہ اس درخواست پر اسی ہفتے کسی فیصلے تک جیل ہی میں بند رہیں گے،قبل ازیں فرانسیسی حکام نے پروفیسر طارق رمضان کے سینٹ ڈینس میں واقع دفتر اور فرانس اور سوئٹزر لینڈ کی سرحد پر واقع ہاؤتے سیووئی میں ان کی اقامت گاہ ایک مکان میں تلاشی کی کارروائی کی ہے۔واضح رہے کہ طارق رمضان آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں معاصر اسلامی مطالعات کے پروفیسر تھے اور وہ 7 نومبر 2017ء کو ایک باہمی سمجھوتے کے تحت عارضی رخصت پر چلے گئے تھے۔آکسفورڈ میں دینیات کی یہ چیئر قطر کے سابق امیر حمد بن خلیفہ آل ثانی کے نام پر قائم ہے اور قطر ہی اس کے لیے فنڈنگ مہیا کرتا ہے لیکن اس نے حال ہی میں کہا ہے کہ طارق رمضان امارات میں آنے کی زحمت گوارا نہ کریں ،انھیں خوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…