پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

افغانستان میں دہشت گردی کم کرنا امریکا اور نیٹو کی ذمہ داری ہے،چین نے افغان طالبان کے حوالے سے مدد کرنے کیلئے بڑا اعلان کردیا

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ ژینگ نے قبائلی علاقوں کو 15 اسکول عطیہ کرنے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے 200 پروفیشنلز کو چین میں تربیت دینے کا اعلان کردیا۔پشاور میں حکومتی شخصیات، مختلف وفود اور صحافیوں سے بات چیت میں

چینی سفیر یاؤ ژینگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ دوستی مضبوط رکھنا چاہتا ہے اور قبائلی علاقہ جات میں تعلیمی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔چینی سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سی پیک کے تناظر میں خیبرپختونخوا کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اور وسطی ایشیا سے رابطہ ہوگا۔پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کے حوالے سے یاؤ ژینگ نے از راہ تفنن کہا کہ حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کا کابل میں بڑا چرچا سنا ٗ پاکستان آنے کے بعد سے گلیوں اور راستوں میں ڈھونڈ رہا ہوں تاہم یہ نیٹ ورک نظر نہیں آیا۔چینی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کم کرنا امریکا اور نیٹو کی ذمہ داری ہے، چین افغانستان میں صرف سیاسی اعتماد سازی میں مدد کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔چینی سفیر نے خیبرپختونخوا کے صحافیوں سمیت پروفیشنلز کو چین میں تربیت دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…