جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

کشیدگی پھر بڑھ گئی،سعودی عرب، امارات اور بحرین کے شواہد مسترد،قطر نے ایران کے ساتھ مل کر بڑا کام شروع کرنے کا اعلان کردیا

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ریاست قطر نے خطے میں ایران کی کھلے عام مداخلت سے متعلق سعودی عرب، امارات اور بحرین کی طرف سے فراہم کردہ ناقابل تردید شواہد مسترد کردئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق قطر کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا کہ امریکی

حکومت نے بھی ایران کی خطے میں مداخلت کی روک تھام کے لیے موثر کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔قطری وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ خطے میں ایرانی مداخلت اور عدم استحکام پھیلانے میں تہران کے ملوث ہونے کے دعوے مشکوک ہیں۔ انہوں نے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا بھی اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قطر نے ایران کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔دوحہ حکومت نے صاف الفاظ میں خطے کو بدامنی سے دوچار کرنے کی مریکی سازشوں کے ٹھوس شواہد کومسترد کردیا ہے۔ قطری حکومت کا کہنا ہے کہ یہ دعوے ان ممالک کی طرف سے پیش کیے گئے ہیں جنہوں نے دوحہ کا سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ جاری رکھا ہوا ہے۔قطری حکومت نے خطے میں ایرانی توسیع پسندی کی سازشوں کی مذمت کو بھی نظرانداز کرتے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ بات چیت کی راہ اختیار کرے۔ خلیجی ریاست قطر نے خطے میں ایران کی کھلے عام مداخلت سے متعلق سعودی عرب، امارات اور بحرین کی طرف سے فراہم کردہ ناقابل تردید شواہد مسترد کردئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…