پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغانستان کے علاقوں پر طالبان قبضہ بڑھ گیا،حکومت اپنے زیرقبضہ علاقوں کا کنٹرول کھوبیٹھی،امریکی ادارے سی آئی جی اے آر کی رپورٹ ، چونکادینے والے انکشافات

datetime 31  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی تعمیر نو سے متعلق ادارے سی آئی جی اے آر کے سپیشل انسپکٹر جنرل نے کہا ہے کہ نائین الیون کے دہشت گرد حملوں کے بعد افغانستان کو ایک محفوظ ملک بنانے کے لیے امریکی قیادت کے تحت فوجی کارروائیوں کے 16 سال گذر جانے کے بعد جنوبی ایشیاء کے اس جنگ زدہ ملک کے حالات میں اطمینان بخش بہتری کے آثار دکھائی نہیں دے رہے جبکہ افغانستان کے علاقوں پر طالبان قبضہ بڑھتا جارہاہے،

صرف اکتوبر کے مہینے میں افغانستان میں موجود 11 ہزار امریکی فوجیوں پر مشتمل فورسز نے دشمنوں کے ٹھکانوں پر 653 بم گرائے جو 2012 کے بعد کسی ایک مہینے میں مہلک بم گرانے کا ایک ریکارڈ ہے اور جو ایک سال پہلے ، اکتوبر کے دوران حملوں سے تین گنا زیادہ ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق افغانستان میں امن و امان سے متعلق ایک حالیہ رپورٹ اس صورت حال کی ایک مایوس کن تصویر پیش کرتی ہے۔افغانستان کی تعمیر نو سے متعلق ادارے سی آئی جی اے آر کے سپیشل انسپکٹر جنرل نے کہا کہ امریکی فوج کی کارروائیاں افغان حکومت کے اپنے عوام پر کنٹرول کو بہتر بنانے میں ناکام رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف اکتوبر کے مہینے میں افغانستان میں موجود 11 ہزار امریکی فوجیوں پر مشتمل فورسز نے دشمنوں کے ٹھکانوں پر 653 بم گرائے جو 2012 کے بعد کسی ایک مہینے میں مہلک بم گرانے کا ایک ریکارڈ ہے اور جو ایک سال پہلے ، اکتوبر کے دوران حملوں سے تین گنا زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے جانی نقصان میں بھی اضافہ ہوا ہے اور پچھلے سال کے 11 مہینوں میں 11 امریکی فوجی ہلاک ہوئے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہیں۔ امریکی کانگریس، محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منشیات پر کنٹرول کے لیے 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی امداد کے باوجود پچھلے سال افغانستان میں افیون کی پیداوار میں 87 فی صد اضافہ ہوا اور پوست کے زیر کاشت رقبے میں بھی 63 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے کنٹرول کے اضلاع کی تعداد گھٹ رہی ہے جب کہ ان علاقوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جن پر طالبان کا قبضہ یا اثر و رسوخ ہے۔افغان صوبے فرح کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہاں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ طالبان نے کئی سرکاری چوکیاں تباہ کر دی ہیں اور سپائیوں کا ہلاک کیا جانا تقریباً روز مرہ کا معمول ہے۔رپورٹ میں ایشیا فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے سروے میں جواب دینے والے 50 فی صد افغان باشندے یہ سمجھتے ہیں کہ طالبان کے ساتھ مفاہمت ہو سکتی ہے اور 16 فی صد رائے دہندگان طالبان کے پر جوش حامی تھے۔رپورٹ کے مطابق پچھلے سال افغانستان میں صحافیوں کے خلاف تشدد کے 167 واقعات ریکارڈ ہوئے۔پچھلے چند دنوں میں دارالحکومت کابل میں تشدد کے بدترین واقعات دیکھنے میں آئے میں ۔ ان تین حملوں میں سوا سو سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…