ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

آنتوں کے زہریلے بیکٹیریا بڑی آنت کے کینسر کا موجب ہیں: طبی ماہرین کا دعویٰ

datetime 9  مئی‬‮  2026 |

نیویارک (این این آئی)امریکی سائنسدانوں نے آنتوں کے زہریلے بیکٹیریا اور بڑی آنت کے کینسر کے درمیان تعلق دریافت کرلیا ہے۔

معروف سائنسی جریدے نیچر میں شائع نئی تحقیق میں 50 سال سے کم عمر افراد میں بڑی آنت کے کینسر کے بڑھتے کیسز کو موضوع بنایا گیا ہے، تحقیق میں سامنے آیا کہ آنتوں میں موجود عام بیکٹیریا بیکٹیرائڈز فریگلس بڑی آنت کے کینسر کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔دوسری جانب بڑی آنت کے کینسر کی جلد تشخیص ممکن ہوسکے گی، ماہرین پرامید ہیں کہ مستقبل میں حفاظتی اقدامات اور موثر علاج تیار کیا جاسکے گا، نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ بیکٹیریاں ایک زہریلا مادہ خارج کرتا ہے، جو بڑی آنت کی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ مادہ جسم کے ایک مخصوص ریسی پٹرکلودن4 سے جڑ کر خلیات پر حملہ کرتا ہے، جس کی وجہ سے سوزش اور رسولیوں کی افزائش شروع ہوجاتی ہے۔

سائنسدانوں نے جانور پر کیے گئے نئے تحقیقی تجربات میں ایک مصنوعی پروٹین استعمال کیا، جس نے بیکٹیریاں کو خلیات سے جرنے سے روک دیا اور یوں بڑی آنت کو نقصان سے محفوظ رکھا، اس طریقہ علاج کو انسانوں پر آزمانے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ نوجوانوں خاص طور پر 50 سال سے کم عمر افراد میں بڑی آنت کے کینسر کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔علاوہ ازیں ماہرین نے اس اضافے کی ممکنہ وجوہات میں موٹاپا، غیر صحت بخش غذا، الٹرا پروسیسڈ فوڈز، اینٹی بایوٹکس کا زیادہ استعمال اور آنتوں کے بیکٹیریا میں عدم توازن کو اہم قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…