جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

شہزادہ ولید بن طلال کی رہائی کے بعد ان کی بیٹی بھی سامنے آگئی

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (سی پی پی) سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کی بیٹی نے اپنے والد کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ۔ شہزادہ ولید کے خاندان کے کسی بھی فرد کی طرف سے یہ پہلا پیغام ہے جو سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا۔شہزادی ریم بنت الولید نے ٹوئٹر پر اپنے والد کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ آپ نے دنیا کو جلا بخشی، آپ میری دنیا ہو۔شہزادہ ولید بن طلال جنہیں مشرق وسطیٰ کا وارن

بفے کہا جاتا ہے ان 350 لوگوں میں سب سے ہائی پروفائل شخص تھے جنہیں 4 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا، ان افراد میں شاہی خاندان کے افراد اور بزنس ٹائیکونز بھی شامل تھے جنہیں گرفتاری کے بعد ریاض کے فائیو سٹار ہوٹل رٹز کارلٹن میں رکھا گیا تھا۔ان تمام افراد کو شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں قائم اینٹی کرپشن کمیٹی کی سفارش پر گرفتار کیا گیا تھا۔ شہزادہ ولید بن طلال کو لگ بھگ تین مہینے تک حراست میں رکھنے کے بعد ہفتہ کے روز رہا کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…