جھگڑا ختم کروانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی،امریکہ میں معروف پاکستانی سرمایہ کار کے جوانسال بیٹے کو قتل کردیاگیا،دو نوجوان شدید زخمی

28  جنوری‬‮  2018

ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرہیوسٹن میں اسٹور کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک پاکستانی نژاد امریکی نوجوان جاں بحق ہو گیا،فائرنگ سے دوافراد زخمی بھی ہو ئے ،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن کے شمال مغرب میں واقع ویٹرن میموریل ڈرائیو اور بمل پرواقع ڈی جے فوڈ اسٹور کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کر کے مقامی پاکستانی کمیونٹی کے نوجوان رحمان روپانی کو ہلاک اور دیگر دو نوجوانوں کو شدید زخمی کر دیا۔

ہیوسٹن کی پیرس کاؤنٹی کے شیرف ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ضمن میں واقعہ کے بعد تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس کے ڈپٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ واقعہ میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پولیس کو ایک ہسپانوی شخص کی تلاش ہے جو گہرے رنگ کی ایس یو وی میں سوار تھا اور اس فائرنگ کے واقعہ میں ملوث بتایا جا رہا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ اس ضمن میں اگر کسی بھی شخص کو کوئی اطلاع ہو تو وہ پولیس کے کرائم اسپاٹ کے فون نمبر713 222 Tipsپر کال کر کے معلومات فراہم کر سکتا ہے۔پاکستانی کمیونٹی کے افراد کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبل زخمی نوجوان اور مفرور ملزم کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا کہ ڈی جے فوڈ اسٹور کے مالک کا بیٹا جس کا نام رحمان روپانی بتایا جاتا ہے مدد کیلئے باہر آیا تو اس کو بھی گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا ۔بعدازاں ملزم فرار ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ 8UVمیں تین افراد سوار تھے، مقتول رحمان روپانی کی عمر بیس سال تھی جس کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ ہیوسٹن کے شمال مغرب میں واقع ویٹرن میموریل ڈرائیو اور بمل پرواقع ڈی جے فوڈ اسٹور کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کر کے مقامی پاکستانی کمیونٹی کے نوجوان رحمان روپانی کو ہلاک اور دیگر دو نوجوانوں کو شدید زخمی کر دیا۔ہیوسٹن کی پیرس کاؤنٹی کے شیرف ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ضمن میں واقعہ کے بعد تحقیقات جاری ہیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…