بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ایم آر آئی مشین نے نوجوان کو اندر کھینچ لیا،جسم غبارے کی طرح پھول گیا،آنکھیں باہر آگئیں،انتہائی لرزہ خیز واقعہ،ڈاکٹرز گرفتار

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی کے ہسپتال میں ایم آر آئی مشین میں پھنس کر نوجوان ہلاک ہوگیا جس پر ڈاکٹر سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق و اقعہ ممبئی کے نائر اسپتال میں پیش آیا جہاں ایم آرآئی کرانے کیلئے آنیوالے32سالہ راجیش

کو وارڈ بوائے نے آکسیجن سلنڈر ایم آر آئی روم میں لانے کیلئے کہا۔راجیش جیسے ہی سلنڈرلیکر کمرے میں داخل ہوا ،ایم آر آئی مشین نے اسے اندر کھینچ لیا جس کے بعد آکسیجن کا سلنڈر کھل گیا اور پوری آکسیجن راجیش کے منہ کے ذریعے اس کے جسم میں داخل ہوگئی۔ گیس پیٹ میں جاتے ہی وہ غبارے کی طرح پھولنے لگا۔ آنکھیں باہر آگئیں، انتہائی نازک حالت میں اسے ٹراما سینٹر پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔راجیش کے بہنوئی ہریش سولنکی نے بتایاکہ ساس کی حالت خراب ہونے پرگزشتہ روز نائر اسپتال لایا گیا تھا۔لواحقین نے الزام لگایا کہ ایم آر آئی روم کے باہر وارڈ بوائے نے جسم سے سونے کی چین اور گھڑی تواتروالی مگر مریض کو دیا جانے والاسلنڈر اندر لے جانے کیلئے کہاجو حادثے کا سبب بنا۔اگری پاڑا پولیس نے ڈاکٹر ، وارڈ بوائے اور خاتون ٹیکنیشین پر لاپروائی کامعاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ وزیر اعلی فڑنویس نے متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے 5لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ ممبئی کے ہسپتال میں ایم آر آئی مشین میں پھنس کر نوجوان ہلاک ہوگیا جس پر ڈاکٹر سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…