برسلز (نیو زڈیسک ) بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیریوں کے حق میں بھارت کے زیر قبضہ مزید 6 ریاستو ں کے شہری بیلجیئم میں سڑکوںپر نکل آئے۔ آزاد ی کیلئے شدید نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کے کیخلاف ہونے والی ناپاک سرگرمیوں پر برسلز میں200کے قریب لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کیلئے نعرے بازی کی ۔ یہ ریلی یورپین یونین پاکستان فرینڈز شپ فیڈریشن کے زیراہتمام نکالی گئی ۔
اس ریلی میں تقریباً 70کے قریب گاڑیاں شامل تھیں ۔ ریلی کےشرکاء کا مطالبہ صرف یہی تھا کہ مقبوضہ علاقوں کو آزاد کیا جائے اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔یاد رہے کہ واضح رہے کہ اس طرح کی ریلی بھارت کی جانب سے گزشتہ سال ستمبر سے دسمبر کے درمیان جنیوا ، لندن اور نیو یارک میں پاکستان مخالف مہم کے خلاف نکالی گئی تھی ۔
بھارت کی جانب سے ہمیشہ پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کیا جاتا رہا ہے جبکہ بلوچستان اور کراچی کی آزاد ی کیلئے ناپاک مہم بھی چلائی گئی تھیں ۔ برسلز میں نکالی جانے والی ریلی میں پاکستانیوں سمیت سکھوں ، اور بھارت کے اقلیتی شہریوں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نےبڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ مظاہرین نے یورپی یونین ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے فوری طور پر پر امن لوگوں پربھارتی مظالم کا سلسلہ رکوانے کاکیلئے پروزور مطالبہ بھی کیا ہے ۔