میڈرڈ(این این آئی)نیٹو نے کہا ہے کہ وہ بیرون ممالک کے انتخابی عمل میں روسی مداخلت کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے دیکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈرڈ میں اسپین کے وزیر اعظم ماریانو راجوئے سے ملاقات کے بعد پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے دیکھنے میں آرہا ہے کہ بیرون ممالک کے داخلی معاملات میں مختلف طریقوں سے مداخلت کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے ۔
نیٹو اس سارے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتا ہے، نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولن برگ نے کہا کہ روس کی جانب سے بیرون ممالک کے انتخابی عمل میں مداخلت کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے ۔اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں اسپین کے نیم خودمختار صوبے کاتالونیا کے سیاسی بحران کے موقع پر بھی روسی کی جانب سے مداخلت کے شواہد ملے تھے ۔