اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

ٹرمپ کی خارجہ پالیسی سے امریکا تنہا ہونے لگا،’’اسلام آباد‘‘ سمیت دنیا بھرمیں کیا ہورہاہے؟امریکی سینیٹرز کے انکشافات، انتباہ کردیا

datetime 22  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے ایوان بالا میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے 45 ویں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسیوں کو ‘خطرناک، لاپرواہ اور امریکا مخالف قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیار کردہ دستاویزات سے متعلق سینیٹر بین گارڈین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا ٹوئٹر کے ذریعے خارجہ پالیسی کا اعلان کررہے ہیں جبکہ ٹرمپ کے خارجہ پالیسی سے متعلق فیصلے جلد بازی پر مبنی ہوتے ہیں اور بیشتر فیصلوں میں ان کے اپنے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کی مشاورت بھی شامل نہیں ہوتی۔

سینیٹر بین گارڈین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہماری قوم اور آزاد دنیا کی تاریخ میں ٹرمپ ایک غیر متوقع حکمران ہیں،دستاویزات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا گیا کہ اہم نوعیت کے سفارتی امور کو ٹوئٹر پر طے نہیں کیا جا سکتا۔ڈیموکریٹس کی جانب سے تیار کردہ دستاویزات میں کہا گیا کہ ‘ٹرمپ انتظامیہ ہر مسئلے، حالات اور واقعات پر ہتھوڑے برسانا شروع کردیتی ہے’ اور اعتراضات کی بازگشت اسلام آباد (پاکستان)میں بھی سنی جارہی ہیں۔کمیٹی کے ڈیموکریٹ اسٹاف نے دعویٰ کیا کہ سیکریٹری آف اسٹیٹ ٹلرسن نے خود اقرار کیا ہے کہ انہیں امریکا کی خارجہ پالیسی سے متعلق فیصلوں کے بارے اس وقت معلوم ہوتا ہے جب صدر کا سوشل میڈیا اسٹاف ان کے کہنے پر ٹوئٹ کرتا ہے۔امریکا میں مسلم ممالک پر سفری پابندیوں سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے پر اسٹاف نے لکھا کہ ‘مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کا فیصلہ بطور ثبوت پیش کیا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ہمیں دنیا سے کاٹ کر ہماری اقدار کی توہین کررہی ہے۔ڈیموکریٹس نے دعویٰ کیا کہ صدر نے متعدد مرتبہ ٹوئٹر پر جنگ کی دھمکی اور جنسی لعن طعن کر کے اپنے آفیس کی تذلیل کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ حکومت چلانے کے اصولوں سے بے خبر ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ محض ٹرمپ کی وجہ سے امریکا کا اعتماد دیگر ممالک میں تنزلی کا شکار ہے’ اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘امریکی اقدار سے بغاوت کی،

اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دیا اور دشمنوں سے جا ملے ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کا نعرہ ‘سب سے پہلے امریکا ’خطرناک اور تباہ کن ہوگا جس کا نتیجہ امریکا تنہا اور امریکا کے آخری ہونے کی صورت میں سامنے آئے گا۔ڈیموکریٹس نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے جملے اور ان کی حرکات و سکنات سے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب اشارے ملتے ہیں جو امریکا کے جمہوری اداروں اور اقدار پر حملہ جاری رکھیں گے۔ڈیموکریٹس نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے اتحادیوں مثلاً نیٹو، اقوام متحدہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا سے کیے گئے ‘اہم نوعیت کے وعدوں’ سے منحرف نظر آتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…