پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

برطانوی وزیراعظم نے بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم مسترد کردیا

datetime 20  جنوری‬‮  2018 |

لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے نے بریگزٹ کے معاملے پر دوسرے ریفرنڈم کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اب دوبارہ ووٹ نہیں ہوگا، اس لیے کہ اب یہ ایشو ہے ہی نہیں اور اب بریگزٹ ہی ہوگا ۔۔ادھر برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر دوبارہ ریفرنڈم ہوا، تو برطانوی وزیراعظم یورپی یونین ہی میں رہنے کو ترجیح دیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیا ن میں برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے نے مزید کہا کہ

اگرمزید ووٹنگ ہو ئی تو وہی کروں گی، جو پہلے کیا تھا یعنی بیٹھوں گی اور ایشوز کا بغور جائزہ لوں گی۔ادھر برطانوی اخبار کے مطابق دوبارہ ریفرنڈم ہوا، تو برطانوی وزیراعظم یورپی یونین ہی میں رہنے کو ترجیح دیں گی۔یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے نے جون 2016کے ریفرنڈم میں یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ ریفرنڈم میں برطانوی عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…