اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مکاری اور عیاری کا دوسرا نام اسرائیل، پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار جبکہ کشمیری مجاہدین کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کو لائن آف کنٹرول پر کارروائی کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے دورےپر آئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں
پاکستان بھی ہم سے دشمن کی طرح برتائو نہ کرے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے بھارتی زبان بولتے ہوئے کہاکشمیری مجاہدین کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو لائن آف کنٹرول پر ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی جن کو اقوام متحدہ دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔دورہ بھارت کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے بالی ووڈ اسٹارز سے بھی ملاقات کی اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نے اسرائیل میں بھی بالی ووڈ انڈسٹری قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ بالی ووڈ سٹارز کے ساتھ ملاقات میں اس بات خاص خیال رکھا گیا تھا کہ کوئی مسلمان اداکار شریک نہ ہو جبکہ امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی بہو ایشوریہ رائے بچن اور بیٹے ابھیشک بچن بھی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں خصوصی طور پر شریک ہوئے اس ملاقات میں خاص بات یہ بھی دیکھی گئی کہ ویویک اوبرائے بھی شریک تھے جو ابھیشک بچن کی اسرائیلی وزیراعظم کی ساتھ سیلفیوں کے دوران خصوصی پوز دیتے رہے جبکہ ان سیلفیوں میں ان کی بہو اور بیٹے بھی شامل تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم اپنے بھارتی ہم منصب کے ہمراہ ان کے حلقہ گجرات بھی اورمہاتما گاندھی کی رہائش گاہ پر بھی گئےجبکہ آگرہ میں تاج محل جا کر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔