بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ میں اپنے 13 بچوں کو زنجیروں میں قید رکھنے والے والدین گرفتار،ماں باپ نے بچوں کو کیوں قید کررکھاتھا؟انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ماں باپ کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب انھوں نے مبینہ طور پر 13 بچوں کو ان کے گھر میں قید پایا۔ان میں سے بعض اپنے بستروں میں زنجیروں اور تالوں میں بند پڑے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 57 سالہ ڈیوڈ ایلن ٹرپن اور 49 سالہ لوئیز اینا ٹرپن کو ٹارچر اور بچوں کی جان کے لیے خطرہ ہونے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔انھوں نے 13 بچوں کو یرغمال بنا رکھا تھا جن میں سب سے چھوٹے بچے کی عمر دو سال جبکہ سب سے بڑے کی عمر

29 سال بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو لاس اینجلس سے تقریباً 100 کلو میٹر جنوب مشرق میں ایک گھر سے برآمد کیا گیا۔ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سب آپس میں بھائی بہن ہیں۔ریورسائڈ شیرف نے ایک بیان میں کہا کہ قید و بند کے شکار میں سے ایک بچی نے کسی طرح بھاگ کر پولیس کو ایک سیل فون سے ایمرجنسی نمبر پر مطلع کیا۔ یہ فون اسے گھر کے اندر ہی ملا تھا۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی عمر دس سال نظر آتی ہے جو کہ قدرے کمزور اور دبلی نظر آ رہی تھی۔ اس نے بتایا کہ ‘اس کے دیگر 12 بھائی بہن کو ان کے ماں باپ نے قید کر رکھا ہے۔پولیس اہلکاروں نے بعد میں بہت سے بچوں کو اندھیرے میں ان کے بستروں میں زنجیروں اور تالوں میں بندھا پایا اور وہاں بدبو پھیلی ہوئی تھی۔حکام یہ دیکھ کر صدمے میں آ گئے کہ گھر میں مقید افراد میں سے سات 18 سے 29 سال کی عمر میں تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرین غذائی کمی کا شکار اور بہت گندے تھے۔ تمام متاثرین کا مقامی ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔ایک ہسپتال کے سربراہ مارک افر نے خبررساں ادارے افر کو بتایاکہ درحقیقت یہ سٹاف کے لیے دل ہلا دینے والا ہے اور جو ہم نے دیکھا وہ ناقابل یقین ہے۔کیلیفورنیا کے محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر ایلن ٹرپن سینڈ کیسل ڈے سکول کے پرنسپل کے طور پر درج ہیں۔ یہ ایک نجی سکول ہے جو اس مکان سے علیحدہ ہے جہاں 13 افراد پائے گئے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…