بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

بن لادن گروپ کے چیئرمین اور اس خاندان کے دیگر افراد کی گرفتاری کے بعد سعودی حکومت نے انتہائی قدم اُٹھالیا،ایسا فیصلہ کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا، کھلبلی مچ گئی

datetime 12  جنوری‬‮  2018 |

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سرمایہ کار بن لادن گروپ کے چیئرمین اور اس خاندان کے دیگر افراد کے زیرِ حراست ہونے کے بعد سعودی حکام کی جانب سے اس گروپ کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے کا امکان ہے جبکہ ساتھ ہی اس بڑے تعمیراتی گروپ کے کچھ اثاثوں کی بھی ریاست کو منتقلی پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بن لادن گروپ جو اپنے عروج کے دور میں 1 لاکھ سے زائد ملازم رکھتا تھا، ریاست کا سب سے بڑا تعمیراتی گروپ ہے

اور ریاض کے بڑے ریئل اسٹیٹ، صنعتی اور سیاحتی منصوبوں کے ذریعے معیشت کو بہتر کرنے میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔تاہم یہ گروپ گزشہ کچھ سالوں سے معاشی طور پر مشکلات کا شکار ہے، جس کی وجہ تعمیراتی صنعت کا بحران اور 2015 میں مکہ مکرمہ میں کرین گرنے سے 107 افراد کی اموات کے بعد نئے ریاستی معاہدوں کی عارضی طور پر معطلی ہے۔بینکنگ اور صنعتی ذرائع نے سیاسی اور تجارتی معاملات کے باعث نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریاض کی جانب سے اس گروپ کو کنٹرول کرنے کا ارادہ ہے تاکہ یہ گروپ سعودی عرب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھ سکے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ برس اکتوبر میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں سینئر حکام اور تاجروں کو حراست میں لیا گیا تھا، جس میں بن لادن گروپ کے چیئرمین بقر بن لادن اور خاندان کے کئی اور افراد بھی شامل تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی حکام حراست میں لیے گئے افراد سے معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ یہ کہہ رہے کہ وہ 100 ارب ڈالر کے فنڈز واپس کرنے کا ارادہ کریں جن کا تعلق ریاست سے تھا جبکہ بن لادن گروپ کے مستقبل پر بات چیت بھی اس کوشش کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق بن لادن خاندان کے افراد کی گرفتاری کے بعد، وزارتِ خزانہ کی جانب سے 5 رکنی کمیٹی بنائی گئی، جس میں تین حکومتی ارکان بھی شامل تھے، تاکہ وہ بن لادن گروپ کے

کاروبار کو دیکھ سکیں اور سپلائرز اور ٹھیکیداروں کے ساتھ تعلقات کو سنبھال سکیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی انتظامیہ کمیٹی میں حکومتی ارکان بھی ہیں، جن میں پراپرٹی کمپنی دار الارکان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبدالرحمٰن الحرکان اور پیٹرو کیمیکل پروڈیسر کے بورڈ ممبر خالد ناہاس شامل ہیں، اس کے علاوہ خاندان کے دو رکن بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں، جس میں یحییٰ بن لان اور عبداللہ بن لادن ہیں۔اس سے قبل گروپ کا مکمل کنٹرول خاندان کے پاس تھا اور بقر بن لادن زیادہ فیصلے لیا کرتے تھے۔اس بارے میں بن لادن ایگزیکٹو سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ وزارت خزانہ کے حکام اور سرکاری ذرائع ابلاغ کے دفتر سے بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…