بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پانی کے ستائے عوام نے بی جے پی رہنما کو جوتوں کا ہار پہنا دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پانی کے ستائے عوام نے ووٹ مانگنے کے لیے آنے والے بی جے پی رہنما کو جوتوں کا ہار پہنا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کا رہنما دنیش شرما آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے مدھیا پردیش کے ضلع ڈہر کے علاقے دھموند میں گھر گھر جا کر اپنی جماعت کے لیے ووٹ مانگ رہا تھا۔

دنیش شرما نے دیکھا کہ ایک شخص جوتوں کا لیے اس کی جانب بڑھ رہا ہے تو اس سے وہاں نے جانے کی کوشش کی لیکن اس شخص نے جوتوں کا ہار بی جے پی رہنما کے گلے میں ڈال کر ہی دم لیا۔عوام کی بڑی تعداد نے اس منظر کو براہ راست بھی دیکھا اور اپنے موبائل فونز میں بھی محفوظ کیا، بعد ازاں کچھ افراد نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔بی جے پی رہنما کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈالنے والے شخص کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح سے اپنے علاقے میں پانی کی شدید قلت کے مسئلے کو اجاگر کرنا چاہتا تھا۔احتجاج کرنے والے شخص کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس حوالے سے شکایت بھی کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ہماری خواتین چیئرپرسن کے پاس گئیں لیکن ان کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کو بھی اس حوالے سے بتایا لیکن جب کوئی فائدہ نہیں ہوا تو ایسا کرنے پر مجبور ہوا۔دوسری جانب بی جے پی رہنما نے کھسیانی بلی گھمبا نوچے کے مصداق بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے اپنے لوگ ہیں، یقیناً یہ لوگ کسی بات پر خفا ہوں گے جس کے باعث انہوں نے ایسا کیا۔دنیش شرما نے کہا کہ میں ان کے بچوں کی طرح ہوں، ہم ان کے ساتھ مل کر بیٹھیں گے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔یاد رہے کہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ میونسپل سطح پر انتخابات کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ضلع ڈہر میں 17 جنوری کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…