پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضرت نوحؑ نے سیلاب آنے سے پہلے موبائل فون کے ذریعے اپنے بیٹے سے بات کی تھی،ترک سائنسدان کاحیرت انگیز دعویٰ،ثبوت مانگنے پر ایسی چیز سامنے لے آئے کہ سب دیکھ کر ہکابکا رہ گئے

datetime 10  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حضرت نوحؑ  نے سیلاب سے پہلے اپنے بیٹے سے موبائل فون پر بات کی تھی۔ ترکی کے پروفیسر کے دعویٰ نے پوری دنیا میں ہلچل مچادی، عالمی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق ترک پروفیسر ڈاکٹر یواز اورنک جو استنبول یونیورسٹی میں میرین سائنس کے لیکچرر ہیں، نے ایک ٹی وی پروگرام میں حضرت نوح ؑ اور طوفان نوح کے حوالے سےحیرت انگیز دعویٰ کیا ہے۔ان  کا کہنا ہے کہ  10 ہزار سال پہلے ٹیکنالوجی آج

کے مقابلے میں بہت زیادہ ایڈوانس تھی۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ حضرت نوحؑ  نے سٹیل کو استعمال کرتے ہوئے کشتی بنائی تھی اور اسے ایٹمی ایندھن سے چلایا جاتا تھا۔پروگرام کے دوران پروفیسر اورنک نے دعویٰ کیا کہ حضرت نوحؑ نے اپنے بیٹے کے ساتھ موبائل فون پر رابطہ کیا تھا اور اسے کشتی پر سوار ہونے کے لیے قائل کیا تھا۔جس پر حاضرین دنگ رہ گئے ۔ پروفیسر اورنک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حضرت نوحؑ نے کشتی پر ہر چیز کا زندہ جوڑا رکھنے کی بجائے اس میں ہرایک نر اور مادہ کا انڈہ محفوظ کیا تھا، آج دنیا میں جو بھی زندگی ہے وہ اسی سپرم اور نر مادہ انڈوں کے بینک کی وجہ سے ہے۔ پروگرام میں شریک افراد نے جب پروفیسر اورنک سے اپنے دعوے کے حق میں چند ثبوت دینے کا کہا تو انہوں نے ثبوت میں قران کریم کی آیت پیش کر دی۔ پروفیسر اورنک نے کہا کہ جب 3سے 4 سو میٹر اونچی لہریں بلند ہوئیں تو حضرت نوحؑ کا بیٹاان سے کئی کلومیٹر دور تھا۔ ان کی بات چیت عام طریقے سے نہیں ہو سکتی ہے۔ یہ معجزہ ہو سکتا ہے لیکن یہ بات چیت موبائل فون کے ذریعے ہوئی تھی۔پروگرام کے دوران شرکا نے ان کے دعوی پر سخت تنقید کی لیکن پروفیسر اورنگ اپنی بات پر ڈٹے رہے۔سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے اس دعویٰ پر ملاجلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…