جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سینما گھروں میں قومی ترانہ بجانے کا حکم کالعدم

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی سپریم کورٹ نے سینما گھروں میں فلم شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ بجانے کا حکم منسوخ کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت عظمیٰ نے حکومت کی نظر ثانی اپیل منظور کرتے ہوئے سینما گھروں میں فلم شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ بجانے کے فیصلہ میں ترمیم کردی۔ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے پر خود

عدلیہ کی طرف سے زبردست تنقید ہوئی تھی اور اکتوبر 2017میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس چندر چڈ نے اس فیصلے کو ناقابل فہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حب الوطنی کا مظاہرہ اس طرح سے نہیں ہوتا۔اس مسئلے پر ملک بھر میں ایک ہنگامہ مچ گیا تھا اور متعدد افراد نے اس عدالتی فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے سینما گھروں میں احتراما کھڑا ہونے سے انکار کردیا تھا۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے قومی ترانے پر کھڑا نہ ہونے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس حوالے سے متعدد گرفتاریاں بھی ہوئیں اور لوگوں پر مقدمے بھی درج ہوئے۔بھارتی عدالت عظمیٰ نے نومبر 2016 کو اپنے فیصلے میں ملک کے تمام سنیما گھروں میں فلم شروع ہونے سے پہلے ترانہ بجانے اور تمام افراد پر اس کے احترام میں کھڑے ہونے کو لازمی قرار دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…