کابل(آئی این پی)بھارت نے بنگلادیش اور میانمار کے بعد افغانستان کو بھی چونا لگادیا، نئی دہلی نے کابل کو ایک لاکھ دس ہزار ٹن ناقص گندم فروخت کردی،ہزاروں افراد بیمار ہونے پر افغان حکام اور میڈیا چلانے لگا۔مکار بھارت نے بنگلادیش کو استعمال شدہ اور ناقص طیارے اور اسلحہ فروخت کیا۔ میانمار کو مسلمانوں کے خلاف کارروائی کے لئے دئے گئے جدید اسلحے کے ساتھ پرانا اسلحہ بھی فروخت کیا۔ نئی دہلی نے 2 پڑوسی ملکوں کو چونا لگانے کے بعد اب افغانستان کو بھی ناقص اور انسانی صحت
کے لئے مضر گندم فروخت کردی۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ گندم انسان کے کھانے کے قابل نہیں۔ گلی سڑی اور انسانی صحت کے لئے خطرناک بھارتی گندم کی فروخت کا سلسلہ گزشتہ سال سے جاری ہے۔ اور حال میں دونوں ملکوں کے درمیان 1 لاکھ 10 ہزار ٹن گندم کی فروخت کا معاہدہ ہوا تھا۔ بھارت یہ ناقص گندم ایران کی بندرگاہ چابہار سے افغانستان منتقل کر رہا ہے۔گندم کی خرابی پر نہ صرف افغان حکام بلبلا اٹھے بلکہ افغان میڈیا نے بھی شور مچایا اور گندم کے ایشوز کو ٹالک شوز میں شامل کیا ہے۔