نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کے قانون کے سیکشن 377 پر نظرثانی کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق سپریم کورٹ میں ہم جنس پرستوںنے پٹیشن دائرکی،اور اس میں موقف اختیار کیا
گیا کہ جنسی ترجیحات کی وجہ سے انکی زندگی پولیس کے خوف میں گزررہی ہے۔جس پر سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کے قانون کے سیکشن 377 کے دوبارہ جائزہ لینے کااعلان کرتے ہوئے مرکزکوپٹیشن پرردعمل کیلئے نوٹس جاری کردیا،سیکشن 377کے تحت 2013میں سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کوجرم قراردیاتھا۔