ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دنیا اور جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنیوالے ممالک کونسے ہیں،تفصیلی رپورٹ جاری

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن)امریکہ کئی برسوں سے دنیا میں فوجی اخراجات کے حوالے سے چھایا ہوا ہے تا ہم سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی ) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق چین ، روس ، سعودی عرب اور بھارت فوج پر سب سے زیادہ اخراجات کرنے والے چاردوسرے ممالک ہیں ،دلچسپ بات یہ ہے کہ جب فوجی اخراجات فی کس اور مجموعی حکومتی بجٹ کے فیصد کا معاملہ پیش آتا ہے

تو امریکہ اس معاملے میں اسرائیل اور سعودی عرب جیسے ممالک سے پیچھے ہے۔ایس آئی پی آر آئی کے اعداد و شمار ار کے مطابق آرمی دفاعی اخراجات 2016 میں 1.69ڈالر ٹریلین تک بڑھ گئے ، جس میں امریکہ سرفہرست ہے، 2015 سے ملک کے دفاعی اخراجات میں 1.7فیصد کا اضافہ ہوا اور اس طرح 2016 میں سالانہ اخراجات 611بلین ڈالر تک پہنچ گئے ، اضافے کے باوجود اخراجات2010 میں عروج کے مقابلے میں اب بھی 20فیصد کم ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین جو کہ دوسرا سب سے زیادہ اخراجات کرنیوالا ملک ہے کے فوجی اخراجات میں 215بلین ڈالر کے سالانہ اخراجات کے ساتھ 118فیصد کا اضافہ ہوا ہے، یہ رقم بھارت کی مجموعی رقم سے قریبا چار گنا زیادہ ہے،بھارت علاقے میں فوجی اخراجات کرنیوالا دوسرا سب سے بڑا اور دنیا میں پانچواں سب سے بڑا ملک ہے، اس کے فوجی اخراجات کی مالیت 56ملین ڈالر ہے ،روس 69بلین ڈالر کے سالانہ دفاعی اخراجات کے ساتھ تیسرا سب سے بڑا فوجی اخراجات کرنیوالا ملک ہے، 2016 میں 65بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کے ساتھ سعودی عرب علاقے میں سب سے بڑا فوجی اخراجات کرنیوالا ملک ہے جبکہ دنیا میں وہ چوتھا سب سے بڑا ملک ہے، اگرچہ سعودی عرب 2002 سے اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ کررہا ہے، اس کے دفاعی اخراجات میں 2015 کے اخراجات کے مقابلے میں 30فیصد کم ہوئے ہیں، فرانس جوکہ یورپ میں سرفہرست فوجی اخراجات

کرنے اور دنیا میں چھٹا بڑا ملک ہے نے 55ملین ڈالر کے فوجی اخراجات کئے جبکہ چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر برطانیہ اور جرمنی ہیں،یورپی یونین سے برطانوی اخراج کے پیش نظر پاؤنڈ کی قدر میں کمی کی وجہ سے برطانیہ کی دفاعی اخراجات کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں کمی آئی ہے ،جرمنی نے 2016 میں فوجی اخراجات میں 2.9فیصد کا اضافہ کیا اور اس طرح اس کے دفاعی

اخراجات 41بلین ڈالر ہو گئے، جنوب مشرقی ایشیا میں جاپان اور جنوبی کوریانے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا ، چین اور جاپان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دس سرفہرست فوجی اخراجات کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں ، ان ممالک نے اس قسم کے اخراجات کے سلسلے میں اپنی متعلقہ حکومتوں کو جواز پیش کیا ہے ،

رپورٹ کے مطابق 1.69ٹریلین ڈالر کے عالمی فوجی اخراجات کا اندازہ عالمی مجموعی قومی پیداوار کے 2.2فیصد کے مساوی یا 227ڈالر فی کس ہے،2016 کے تخمینے کو 2015 سے قریبا 0.4فیصد کا کم از کم اضافہ خیال کیا جاتا ہے،فوجی اخراجات میں کمی بیشی کی وجہ تنازعات ،سلامتی کو درپیش خطرات، تیل کی قیمتیں اور آمدن جیسے عوامل سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…