بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ میں آفت ٹوٹ پڑی،درجنوں ہلاک، ہزاروں پروازیں منسوخٗ بجلی کی فراہمی معطل ،متعدد ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی مختلف ریاستوں میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ درجن سے زائد ہوگئی جب کہ ہزاروں پروازیں منسوخ اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاستوں مسیسپی، مشی گن، ٹیکساس، وسکونسن سمیت دیگر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کئی کئی فٹ انچ برف پڑنے

سے راستوں کی بندش سے مقامی افراد کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ زمینی راستہ بند ہونے کے ساتھ ساتھ فضائی راستے بھی منقطع ہوگئے ہیں۔ ایئرپورٹس کے رن ویز نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے اور ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس کررہ گئے ہیں ٗدرجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے پر مسیسپی میں کئی مقامات پر پانی کی لائنیں پھٹ گئیں اور برفباری کے ساتھ ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے سے 5 ہزارسیزائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ سردی کی لہرسے 19 اموات وسطی اور مشرقی ریاستوں میں ہوئیں جب کہ ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں۔ برفباری والے علاقوں میں کئی دنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ مواصلاتی رابطوں میں بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔مقامی انتظامیہ اور فلاحی اداوں نے ریسکیو کارروائیاں تیز کر دیں تاہم 4 سے 5 انچ برف پڑنے سے راستے کلیئر کرنے میں خصوصی مشینری طلب کرلی گئی ۔ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ درجن سے زائد ہوگئی جب کہ ہزاروں پروازیں منسوخ اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاستوں مسیسپی، مشی گن، ٹیکساس، وسکونسن سمیت دیگر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کئی کئی فٹ انچ برف پڑنے سے راستوں کی بندش سے مقامی افراد کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…