بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں گھناؤنی مداخلت کررہا ہے ، ایران

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

تہران ( آن لائن )ایران نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں امریکہ پر اس کے اندرونی معاملات میں ’گھناؤنی‘ مداخلت کرنے کا الزام لگایا ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ’امریکی قیادت نے کئی بے تْکی ٹوئٹس کے ذریعے ایرانیوں کو انتشار پھیلانے پر اکسایا، جوکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔‘ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں کے دوران 21 لوگ ہلاک ہوئے۔ یہ مظاہرے

معاشی مسائل پر شروع ہوئے تھے۔دو روز سے کسی بڑے مظاہرے کی خبر نہیں آئی ہے اور جمعرات کو بھی ایران کے سرکاری میڈیا کی زیادہ تر توجہ حکومت حامی ریلیوں پر ہی ہے۔ایران میں عوام کے گرتے ہوئے معیارِ زندگی اور کرپشن کے خلاف شروع ہونے والے ان مظاہروں کا رخ یک دم ہی اعلیٰ قیادت اور خاص طور پر رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب مڑ گیا تھا۔یہ احتجاج سنہ 2009 میں اصلاحات کے حق میں ہونے والی ریلیوں کے بعد سب سے بڑا عوامی احتجاج ہے۔ایران میں شروع ہونے والے احتجاج کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس کی حمایت کر رہے ہیں اور بدھ کو انھوں نے ان مظاہروں کو اس وقت مزید بڑھاوا دیا جب انھوں نے کہا کہ ’امریکہ مظاہرین کو مدد فراہم کر سکتا ہے‘۔اس بیان سے قدامت پسند ایرانیوں کے اس الزام کو تقویت ملتی ہے جس میں وہ ان مظاہروں کا ذمہ دار غیر ملکی طاقتوں جن میں اسرائیل، سعودی عرب اور امریکہ کو ٹھہراتے ہیں۔اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب غولمالی خسرو نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایرانی معاملات میں دخل اندازی کی امریکی تاریخ ہے۔تاہم انھوں نے مزید کہا ہے کہ ’موجودہ انتظامیہ نے تو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی حدیں ہی پار کر دی ہیں۔‘دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ نے ملک میں جاری مظاہروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک میں ’بغاوت‘ کو شکست دے دی گئی ہے۔پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد

علی جعفری نے یہ اعلان اس وقت کیا جب حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف حکومت کے حق میں ہزاروں افراد نے جلوس نکالے۔میجر جنرل جعفری نے اعلان میں کہا ’آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ 96 کی بغاوت ختم کر دی گئی ہے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’سکیورٹی کی تیاری اور لوگوں کی نگہبانی‘ کے باعث ’دشمنوں‘ کی شکست ہوئی اور تین صوبوں میں پاسداران انقلاب کے دستوں نے محدود پیمانے پر کارروائیاں کیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…