نئی دہلی (آن لائن) بھارتی حکومت نے واضح کردیا کہ کشمیر وادی میں داعش یا طالبان کا کئی وجود ہی نہیں ہے بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سماج وادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ کی جانب سے چوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی حکومت نے کہا کہ کشمیر وادی کے کسی بھی علاقہ میں داعش کے جنگجو سرگرم نہیں ہیں اور اس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کیا جاتا ہے مرکزی حکومت
کے مطابق سرگرم جنگجو ذاکرموسیٰ کی تنظیم میں صرف دس جگنجو شامل ہیں راجیہ سبھا میں امر سنگھ کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں امور داخلہ کے وزیرمملکت ہنس راج آہر نے واضح کیا کہ وادی کمشیر کے کسی بھی علاقے میں داعش کا کئی وجود ہی نہیں ہے تحریری جواب میں مرکزی حکومت نے کہا کہ سکیورٹی
ایجنسیوں نے اس سلسلے میں تحقیقات کی ہے اور انہیں داعش کی موجودگی کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملا ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت بارئے امور داخلہ نے کہا کہ آپریشن آل آؤٹ کے تحت رواں برس کے دوران210 کے قریب جنگجو مارے گئے انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے حالات پر مرکزکڑی نگاہ ہ اور کسی کو امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہں دی جائیگی