بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

13سالہ عبدالرحمن حسین دنیا کا ذہین ترین بچہ قرار،ریاضی کے 230مشکل ترین سوالوں کے جواب کتنے منٹ میں دئیے،جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آن لائن) مصر کے 13 سالہ بچے عبدالرحمان حسین نے دنیا کے ذہین ترین بچے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے 13 سالہ طالب علم عبدالرحمان حسین نے دنیا کا ذہین ترین بچہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ملائیشیا میں منعقد ہونے والے ذہانت کے مقابلے میں 70 سے زائد ممالک کے 3000 بچوں نے شرکت کی، تاہم عبدالرحمان نے صرف 8 منٹوں میں ریاضی کے 230

مشکل سوالات حل کرکے دنیا بھر کے 3000 بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔اعزازحاصل کرنے کے بعد 13 سالہ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کامیابی کا تمام تر سہرا اساتذہ کے سر جاتا ہے جنہوں نے مقابلے میں شرکت کیلیے اسے خصوصی تربیت دی جبکہ ان اساتذہ میں سرفہرست خاتون استاد بتول محمد منتصر ہیں۔عبدالرحمان کی خاتون استاد بتول محمد منتصر کا کہنا ہے کہ یادداشت اور مشاہدے کو مضبوط بنانے کیلیے

عبدالرحمان کی تربیت کا آغاز 2014 سے کیا گیا۔ اس دوران پیچیدہ نوعیت کی ذہنی مشقوں سے یہ بات سامنے آئی کہ عبدالرحمان کی ذہنی استعداد اور کام کرنے کی رفتار میں بڑی حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ مقابلے میں امیدواروں کو 4 صفحات پر مشتمل ریاضی کے 315 پیچیدہ سوالات دیئے گئے تھے اور انہیں مقررہ وقت میں ان میں زیادہ سے زیادہ سوالات کو حل کرنا تھا۔ مقابلے میں عبدالرحمان نے سب سے زیادہ 230 سوالات حل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…