جمعرات‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2025 

قبرستان کے قریب نئے سال کی پارٹی کرنے سے روکنے پر ہندوؤں نے مسلمان کو مار مار کر قتل کردیا

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانچی(سی پی پی) بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں سال نو کے موقع پر مبینہ طور پر اونچی آواز میں موسیقی بجانے سے منع کرنے پر ایک مسلمان کو مار مار کر قتل کر دیا گیا ۔یہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت رانچی کے قریب مندار قصبے میں پیش آیا۔ لوگوں نے اس قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے ایک قومی شاہراہ بھی بلاک کردی تاہم پولیس کی جانب سے راستہ کھلوا دیا گیا۔

ہندوں اور مسلمانوں کے درمیان قیام امن کے لیے اضافی نفری بھی علاقے میں تعینات کی گئی ہے۔قتل کیے جانے والے 19 وسیم انصاری پونے میں دیہاڑی دار مزدوری کرتے تھے اور دو روز قبل اپنے گاؤں واپس آئے تھے۔ایک سینئر پولیس اہلکار نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک گروہ نئے سال کا جشن منانے کے لیے اونچی آواز میں موسیقی بجا رہا تھا۔پولیس اہلکار کے مطابق

وسیم انصاری اور ان کے دو دوست اس گروہ کے پاس گئے اور انھیں بلند آواز میں موسیقی بند کرنے کا کہا۔ اس پر تنازع شروع ہوگیا اور وسیم پر اس گروہ نے حملہ کر دیا۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ان پر کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والے کسی تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دونوں فریقین سے امن قائم کرنے

کی درخواست کی ہے۔ مشتبہ افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس نے ہندوں اور مسلمانوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہیوسیم انصاری کے گاوں کے ایک رہائشی حسیب الانصاری نے بتایاکہ یہ لوگ مسلمانوں کے قبرستان کے قریب پارٹی کر رہے تھے، جب وسیم نے انھیں روکا، انھوں نے اسے مار دیا۔ان کے دوست خوش قسمتی سے وقت پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اگر نہ بھاگتے ہو وہ انھیں بھی مار دیتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…