کا بل (آئی این پی) سا بق افغان صدر حا مد کر زئی نے پا کستان سے متعلق امر یکی صدر ڈو نلڈ ٹر مپ کے بیان کا خیر مقدم کر تے ہو ئے کہا ہے کہ امر یکہ اور خطے کے مما لک اتحا د تشکیل دے کر خطے میں امن کی بحا لی کیلئے پا کستان پر د با ؤ بڑ ھا یا جا ئے۔ منگل کو سو شل میڈ یا و یب سا ئٹ ٹو ئٹر پر انہو ں نے اپنے ایک بیان میں ہر زہ سرا ئی کر تے ہو ئے کہا کہ دہشت گر دی کے خلاف جنگ کا صرف یہ مطلب نہیں کہ افغا نستان پر
بمبا ری کی جا ئے بلکہ افغان سر حد کے دوسری جا نب بھی دہشت گردو ں کی محفو ظ پناہ گا ہو ں کا خا تمہ کیا جا نا چا ہیئے۔انہوں نے کہا کہ ڈو نلڈ ٹر مپ کے بیان سے پا کستان کے کردار کی و ضا حت ہو ئی ہے لہذا امر یکہ خطے کے اتحا دی مما لک کے ساتھ ملکر پا کستا نی افواج پر د با ؤ بڑ ھا ئے تا کہ افغا نستان سمیت پو رے خطے میں امن قا ئم ہو سکے