اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہنگامے پھوٹ پڑے، ممبئی میں ٹرین سروس معطل ،جلاؤ گھیراؤ،،درجنوں گرفتار،فسادات بڑے پیمانے پر پھیل گئے

datetime 2  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ روز شروع ہونے والے مظاہرے فسادات بڑے پیمانے پر پھیل گئے اور ممبئی میں ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگامے گزشتہ روز اس وقت شروع ہوئے جب دلت قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد گروپوں کی شکل میں کوریگاؤں جنگ کی 200 ویں فتح کا جشن منانے کے لیے پونے جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کر دیا گیا۔ممبئی کے ضلع پونے میں شروع ہونے والا تنازع ہنگاموں کی شکل اختیار کر چکا ہے

ان ہنگاموں میں اب تک ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 40 سے زائد گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں ٗدلت قبیلے کے افراد نے اس حملے کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج اور سڑکیں بلاک کرنے کی کال دی تھی۔بھارت کے ریلوے حکام نے مضافائی علاقوں کْرلا اور وشی کے درمیان چلنے والے ٹرین سروس بھی معطل کر دی ہے ٗممبئی ہائی وے پر منگل کو کئی گھنٹوں تک شدید ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا اٹھانا پڑا۔مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دویندرا فیڈنوس نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔دویندرا فیڈنوس نے گزشتہ روز شروع ہونے والے فسادات کی انکوائری کا بھی حکم دے دیا جبکہ پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ان فسادات پر بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے بنیادی ستون آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کا فاشسٹ وڑن یہ ہے کہ بھارت میں دلتوں کو ہمیشہ معاشرے کے سب سے نچلے درجے پر ہونا چاہیے۔راہول گاندھی نے کہا کہ اْنا اور روہت ومیلا کے بعد بھیما کوریگاؤں واقعہ دلتوں کی مزاحمت کی ایک تازہ ترین مثال ہے۔بھارت کا آئین بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے بھی کل ممبئی میں ہڑٹال کی کال دی ہے۔خیال رہے کہ بھیما کوریگاؤں کی لڑائی جنوری 1818 میں برطانیہ کی ایسٹ انڈیا کمپنی اور مراٹھا کے پیشوا باجی راؤ دوئم کے درمیان لڑی گئی تھی۔28000 جنگجوؤں پر مشتمل مراٹھی فوج نے پونے پر حملہ کیا تو اس دوران ان کا سامنا برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج سے ہو گیا۔مراٹھی قبیلے کے پیشوا باجی راؤ دوئم نے ایسٹ انڈیا کمپنی کو زیر کرنے کے لیے 2 ہزار اہلکار کوریگاؤں بھیجے تاہم ایسٹ انڈیا کمپنی جس میں دلت قبیلے سے تعلق رکھنے والے تین اہلکار بھی موجود تھے، نے مراٹھیوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…